i پاکستان

نواز شریف کی اپیلیں بحال کرنے کی درخواستوں پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاریتازترین

October 25, 2023

سابق وزیراعظم نواز شریف کی اپیلیں بحال کرنے کی درخواستوں پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا گیا۔ تحریری حکم نامے کے مطابق ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں اپیلوں کی بحالی پر سماعت کے دوران نیب کو نوٹس جاری کیا گیا، کمرہ عدالت میں موجود نیب پراسیکیوٹر نے نوٹس وصول کیا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نیب پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ ادارے کو اپیلیں بحال کرنے پر کوئی اعتراض نہیں، باضابطہ جواب ادارے سے ہدایات لیکر جمع کرایا جائیگا۔ حکم نامے کے مطابق نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں یہ بھی بتایا کہ ادارے کا نواز شریف کو گرفتار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، اپیلوں پر باقاعدہ دلائل دینے ہیں یا ریفرنس واپس لینا ہے آئندہ سماعت پر عدالت کو آگاہ کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی