i پاکستان

نواز شریف کی لاہور آمد، ایئرپورٹ سے مینار پاکستان تک 10 ہزار پولیس اہلکار و افسران سکیورٹی سیکیورٹی کیلئے تعیناتتازترین

October 21, 2023

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی لاہور آمد کے حوالے سے پولیس نے سکیورٹی مزید بڑھا دی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ سے لیکرمینار پاکستان تک 10 ہزار پولیس اہلکار و افسران نے سکیورٹی کے فرائض انجام دیئے ، ٹریفک کو رواں دواں رکھنے اور متبادل روٹ کیلئے الگ سے تین ہزار سے زائد ٹریفک وارڈن تعینات کئے گئے ۔ ملک بھر سے قافلوں کی لاہور آمد پر بند روڈ، لاری اڈا اور رنگ روڈ کے قریب پارکنگ کا انتظام کیا گیا ، قافلوں کی آمد اور جلسہ گاہ کو سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹر کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق لاہور ایئرپورٹ سے لے کر جلسہ گاہ تک سکیورٹی کے چاق و چوبند دستے تعینات کئے گئے ، داخلی اور خارجی راستوں پر سفید پارچات میں بھی پولیس کے جوان تعینات تھے ، پٹرولنگ اور گشت مختلف علاقوں میں کی گئی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کے کیمروں سے تمام جلسے اور لوکل کیمروں سے مانیٹرنگ کی گئی ، جلسہ کے چاروں اطراف سرچ آپریشن کئے گئے، سی ٹی او لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز علی رضوی نے رات گئے مینار پاکستان کا دورہ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی