مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی پیشی سے قبل عدالتوں کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے جب کہ احتساب عدالت میں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کمرہ خالی کروا کر تلاشی بھی لی۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی سے قبل عدالت اور اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔ حفاظتی انتظامات کے تحت پولیس اہل کاروں کو احاطہ عدالت اور اطراف میں تعینات کردیا گیا ۔ احتساب عدالت میں نواز شریف کی پیشی سے قبل اندر اور باہر سکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں اور جوڈیشل کمپلیکس سے جی الیون سگنل تک پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی