i پاکستان

نواز شریف کی طرح عمران خان کی سزائوں کا فیصلہ بھی عدالتوں میں ہوگا، رانا ثنااللہتازترین

February 21, 2026

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو ڈیل آفر کرنے سے متعلق خبروں کی تردید کر تے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو نہ کوئی ڈیل کی آفر ہوئی نہ ڈیل کا آپشن ٹیبل پر موجود ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سزائوں کا فیصلہ عدالتوں میں ہوگا جیسا ماضی میں نواز شریف اور زرداری کے معاملے میں ہوا۔ رانا ثنا کا کہنا ہے کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ڈیل مسترد کرنے کی بات 24 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے کہی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی