i پاکستان

نواز شریف کیخلاف عدلیہ مخالف تقریر پر توہین عدالت کی درخواست خارجتازترین

November 15, 2023

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کے خلاف عدلیہ مخالف تقریر پر توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ن لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست 2018 سے زیر التوا تھی۔ درخواست گزار شہری عدنان اقبال کی جانب سے کوئی بھی عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوا جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے نواز شریف کے خلاف درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کردی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف 2018 کے بیانات پر توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی