عام انتخابات 2024 کا سب سے بڑا اپ سیٹ ہوگیا۔ وزارت عظمی کے امیدوار اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف آزاد امیدوار شہزادہ گستاسپ کے ہاتھوں این اے 15 مانسہرہ سے شکست کھا گئے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ کے غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو آزاد امیدوار شہزادہ گستاسپ نے شکست دیدی۔ رپورٹ کے مطابق شہزادہ گستاسپ نے 74 ہزار 713 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی، ان کے مقابلے میں میاں نواز شریف نے 63 ہزار 54 ووٹ حاصل کئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی