پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے قائد میاں نواز شریف سے مسلم لیگ (ن) اورسیز کے صدر چوہدری عبدالرحمن نے ملاقات کی جس میں عام انتخابات اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،نوازشریف نے کہاکہ وہ حکومت میں آکر آزادکشمیر کیلئے موٹروے بنائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ( ن) کے قائد میاں نواز شریف سے انکی رہائش گاہ پر مسلم لیگ (ن) اورسیز کے صدر چوہدری عبدالرحمن نے ملاقات کی۔ملاقات میں سابق وزیر چوہدری سعید،سابق امیدوار چڑھوئی راجہ ریاست بھی موجود تھے ۔چوہدری عبدالرحمن نے کہاکہ ملک کی ترقی کے خواب آپ کے بغیر پورے نہیں ہوسکتے آپ ہی ملک کو بحرانوں سے نکال کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ۔انھوں نے کہاکہ امید ہے کہ مسلم لیگ (ن) برسراقتدار آکر کشمیریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی ۔چوہدری عبدالرحمن نے مطالبہ کیاکہ آزاد کشمیر میں بھی موٹروے قائم کی جائے جس پر نوازشریف نے وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار میں آتے ہی جہلم یا کسی مناسب جگہ سے براستہ میرپور،کوٹلی مظفرآباد تک موٹر وے بنائیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی