i پاکستان

نواز شریف توشہ خانہ کیس میں شامل تفتیش ہوگئے، قومی احتساب بیورو کے سوالنامے کا جواب جمع کرا دیاتازترین

November 30, 2023

مسلم لیگ (ن )کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف توشہ خانہ سے گاڑیاں لینے سے متعلق کیس میں شامل تفتیش ہوگئے،سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے توشہ خانہ کیس کے بارے میں قومی احتساب بیورو کے سوالنامے کا جواب جمع کرا دیا گیا ہے ، نیب نے کیس میں دس سے زائد سوالات کا جواب مانگا تھا،نوازشریف نے بذریعہ وکیل 29نومبرکو نیب سوالات کا جواب جمع کرایا جبکہ نیب تفتیشی افسر نے بھی احتساب عدالت کو ااس بارے آگاہ کر دیا ہے،نیب تفتیش کی روشنی میں حتمی رپورٹ عدالت میں جمع کروائے گی،عدالت نے نوازشریف کا نیب کو بیان قلمبند کرنے کی درخواست منظور کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی