پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے این اے 15 مانسہرہ کا انتخابی نتیجہ چیلنج کر دیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے الیکشن کمیشن میں دائردرخواست میں موقف اختیار کیا کہ مانسہرہ کے کئی علاقوں میں برف باری کے باعث رابطوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نیدرخواست میں کہا کہ 125 سے زائد پولنگ اسٹیشنوں سے فارم 45 نہیں پہنچے لیکن نتائج کا اعلان کردیا گیا، اس لیے این اے 15 سے نتیجے کو روکا جائے۔ اب تک کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کیمطابق نواز شریف اس حلقے سے ہار گئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی