i پاکستان

نویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا گیاتازترین

August 22, 2023

لاہور سمیت پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے نویں جماعت کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان کردیا۔ لاہور بورڈ کے نویں جماعت کے سالانہ امتحان میں 2 لاکھ 95 ہزار 121 امیدواروں نے حصہ لیا جس کا کامیابی کا تناسب 49 اعشاریہ 60 فیصد رہا، امتحانی نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دئیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں طلبا و طالبات اپنا رول نمبر 80029 پر بھیج کر بھی امتحانی نتیجہ معلوم کر سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی