وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور راناثنااللہ نے واضح کیا ہے کہ نوجوان سے ووٹ کاحق چھیننے کی کوئی ترمیم نہیں لائی جا رہی۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ انشااللہ آنے والے دنوں میں پاکستان دنیا کو امن دے گا پوری مسلم امہ پاکستان پر فخر محسوس کر رہی ہے ہمیں اپنے اندر اتحاد برقرار رکھنا ہو گا۔ سیاسی و عسکری قیادت پوری دنیا کو امن دینے کیلئے کوشاں ہے، پوری دنیا امن کیلئے اس خطے کی طرف دیکھ رہی ہے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کے قیام کے مقاصد پورے ہو رہے ہیں، پاکستان ایٹمی قوت ہے، 10گنا بڑے دشمن کو سبق سکھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران امریکا میں صلح ہوگئی تو پیٹرول اورگیس وافر اور سستی ہوگی، آنے والے دنوں میں مہنگائی اور معاشی مسائل بھی حل ہو جائیں گے، بجٹ میں عوام کیلئے اچھا ریلیف پیکج تیار ہو رہا ہے جس کا وزیراعظم خود اعلان کریں گے ۔راناثنااللہ نے کہا کہ نوجوان سے ووٹ کاحق چھیننے کی کوئی ترمیم نہیں لائی جا رہی البتہ مختلف چیزوں پر بحث ہوتی ہے ہر کوئی اپنی رائے کا کھل کر اظہار کرتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی