وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یوتھ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں کیلئے ملازمت اور تکنیکی تربیت حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔وزیر اعظم نے یہ بات چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کی ان سے ملاقات کے دوران کہی ۔چیئرمین یوتھ پروگرام نے وزیراعظم کو یوتھ پروگرام کے تحت مختلف منصوبوں کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے یوتھ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں کی رفتار تیز کرنے اور نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لیے کوششوں میں مزید اضافہ کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نوجوان ہماری قوم کا مستقبل ہیں،نوجوانوں کیلئے ملازمت، تعلیم، تکنیکی تربیت اور دیگر مواقع فراہم کرنا حکومت پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ ہم ملکی نوجوانوں کو عالمی مارکیٹ میں بہترین افرادی قوت کے طور پر متعارف کرانے کیلئے کوشاں ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی