i پاکستان

نوجوانوں کیلئے ذہنی صلاحیتوں کو بڑھانے والے کھیلوں کا فروغ ضروری ہے،وزیراعظمتازترین

February 02, 2024

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے لیے ذہنی صلاحیتوں کو بڑھانے والے کھیلوں کا فروغ ضروری ہے، دنیا بھر میں بہت سے کھلاڑیوں نے مختلف شعبوں میں نمایاں کام کیا۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اسلام آباد میں سکولوں کے لیے پرائم منسٹرز مائنڈ سپورٹس انیشیٹیو کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پرائم منسٹرز مائنڈ سپورٹس انیشیٹیو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک سے شرکت کے لیے آئے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے ذہنی صلاحیتوں کو بڑھانے والے کھیلوں کا فروغ ضروری ہے، کھیل مختلف ملکوں کے درمیان رابطوں کا ذریعہ ہیں۔ نگران وزیراعظم نے مزید کہا ہے کہ دنیا بھر میں بہت سے کھلاڑیوں نے مختلف شعبوں میں نمایاں کام کیا، چیس کے فروغ کے لیے کام کرنے والے متعلقہ افراد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی