i پاکستان

نومنتخب سپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی بابرسلیم سواتی نے حلف اٹھا لیاتازترین

February 29, 2024

خیبرپختونخوا اسمبلی میں سپیکر کیلئے سنی اتحاد کونسل کے بابرسلیم سواتی منتخب ہوگئے ، نومنتخب سپیکر نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔سپیکر مشتاق غنی کی زیر صدارت خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں نومنتخب سپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی بابرسلیم سواتی نے حلف لیا۔ سنی اتحاد کونسل کے بابر سلیم سواتی 89 ووٹ حاصل کرکے سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں ان کے مدمقابل اپوزیشن کے احسان اللہ میاں خیل نے 17ووٹ حاصل کیے،اس موقع پر سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کاکہنا تھا کہ کل ڈالے گئے ووٹوں کی تعداد 106ہے، کوئی ووٹ مسترد نہیں ہوا۔بابر سلیم سواتی ایبٹ آباد پی کے 53سے 35ہزار 213ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے، وہ پاکستان تحریک انصاف کے آزاد امیدوار تھے اور بعدازاں سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی