i پاکستان

نوشہرہ، ڈرائیور کو نیند آنے پر بس الٹ گئی، 5 مسافر جاں بحق، 13 شدید زخمیتازترین

September 13, 2023

نوشہرہ میں موٹروے پر رشکئی انٹر چینج کے قریب خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 5 مسافر جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہو گئے ۔ موٹروے پولیس کے مطابق نجی بس سروس فیصل موورز کے ڈرائیور کو نیند آجانے کی وجہ سے بس الٹ گئی، حادثے میں دو خواتین سمیت 13 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ اور ایم ایم سی مردان منتقل کر دیا گیا، بس ڈرائیور کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، تباہ ہونے والی بس کو کھائی سے نکال کر موٹروے کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی