i پاکستان

نریندر مودی کی شہباز شریف کو وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکبادتازترین

March 05, 2024

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے وزارت اعظمی کا منصب سنبھالنے پر شہباز شریف کو مبارک باد دی ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ( ٹوئٹر )پر پیغام میں کہا کہ شہباز شریف کووزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد۔بھارتی وزیراعظم کے علاوہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردووان، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ، ایرانی اور چینی صدور بھی وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد دے چکے ہیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرچکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی