i پاکستان

نسیم انور خٹک نے اپنے پی ایچ ڈی مقالے کا کامیابی سے دفاع کیاتازترین

February 03, 2024

کرک سے تعلق رکھنے والے نسیم انور خٹک نے بہاودین ذکریا یونیورسٹی ملتان سے ابلاغیات عامہ میں پی ایچ ڈی کی ڈکری مکمل کی۔ جمعہ کے روز پبلک ڈیفنس میں اپنے تحریری مقالے کا کامیاب دفاع کیا- سوشل میڈیا کے ذریعہ سے سیروتفریح علاقوں کو فروغ پر مبنی مقالہ پروفیسر ڈکٹر سید حسن رضا کے زیرے نگرانی مکمل کیا۔ اس زبانی امتحان میں بیرونی ممتحن پنجاب یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر نوشینہ سلیم تھی۔ اس پبلک ڈیفنس میں ماس کمییونیکشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈیریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی سمیت دیگر فیکلٹی ممبرز اور طلباہ ، طلبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ آخر میں بیرونی ممتعن پروفیسر ڈاکٹر نوشینہ سلیم نے پی ایچ سکالر نسیم انور خٹک کو کامیاب دفاع پر مبارک باد دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی