i پاکستان

نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے، مریم نوازتازترین

June 30, 2025

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہیپارلیمانی نظام کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلی مریم نواز کا کہنا تھا کہ پارلیمان محض قانون ساز ادارہ نہیں یہ قوم کی سوچ، دانش اور مستقبل کی سمت طے کرنے والا معتبر ادارہ ہے،پنجاب اسمبلی سمیت تمام جمہوری ایوانوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی نے پاکستان کی مضبوطی، آئینی بالادستی کی روشن مثالیں قائم کی ہیں، پنجاب اسمبلی کو جدید جمہوری تقاضوں پر بنایا جا رہا ہے۔مریم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ قائداعظم کے جمہوری افکار کی روشنی میں پارلیمانی روایات کو پروان چڑھائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی