i پاکستان

نثار کھوڑو اور جام مہتاب نشست خالی ہونے کے باوجود سینیٹ اجلاس میں شریکتازترین

March 01, 2024

پی پی رہنما نثار کھوڑو اور جام مہتاب کی سینیٹ کی نشست خالی قرار دیے جانے کے باوجود وہ سینیٹ اجلاس میں شریک ہوئے۔ الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 223/4 کے تحت نثارکھوڑو اور جام مہتاب کی نشست خالی قرار دی ہے اور ان پر الیکشن کا شیڈول بھی جاری کردیا ہے۔ تاہم سینیٹ کی نشست خالی قرار دیے جانے کے باوجود نثار کھوڑو اور جام مہتاب سینیٹ اجلاس میں شریک ہیں اور تقاریر بھی کیں۔ سینیٹ سیکرٹریٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ نثارکھوڑو اور جام مہتاب اس وقت سینیٹ کے رکن نہیں، ان کی اجلاس میں شرکت اور تقاریر غیر آئینی ہیں، یہ دونوں اراکین اس وقت ایوان میں اجنبی ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ کی نشست صادق سنجرانی کی نشست بھی خالی قرار دی جاچکی ہے تاہم ان کی مدت 11 مارچ تک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی