معرکہ حق میں بھارت کیخلاف دفاعی کامیابی اورایران امریکا کشیدگی میں نتیجہ خیزثالثی نے دنیابھرمیں پاکستان کو ایک نئی پہچان دلا دی۔امریکی میڈیا فوکس نیوز کے مطابق بھارت واشنگٹن سے تعلقات بحال کرنے کی کوششوں میں مصروف جبکہ پاکستان پہلے ہی اپنا سفارتی لوہا منوا چکاہے۔ جی7سمٹ میں امریکی صدراوربھارتی وزیراعظم کی ملاقات روایتی گرمجوشی کے بجائے صرف مصافحہ تک محدود رہی، فوکس نیوز کے مطابق دونوں رہنمائو ں کی ملاقات بظاہرتودوستانہ تھی مگراس کے تناظرمیں کشیدگی نمایاں تھی۔بھارت کئی سال تک پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کی کوشش کرتارہاجبکہ پاکستان خطہ اورعالمی سطح پر ایک اہم ترین ملک بن کرابھرا۔بھارتی صحافی سریند ساگر کا کہنا تھا کہ بھارتی تجزیہ کاروں کے مطابق دنیا اب امن کیلئے بھارت کے بجائے پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے جو مودی کی ناکامی ہے۔معروف بھارتی تجزیہ کار آنند رنگناتھن نے بھارتی سفارتکاری کی ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کوشش کررہا ہے کہ اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے،بھارت کو اپنی پالیسی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔بھارتی تجزیہ کاروں کی مایوسی ظاہرکرتی ہیکہ بھارت مودی راج میں اپنی خارجہ پالیسی کے ناکام ترین دورسے گزررہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی