i پاکستان

ہنزہ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار نیک نام کریم پیپلز پارٹی میں شاملتازترین

June 20, 2026

گلگت بلتستان کے انتخابات میں ہنزہ سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار نیک نام کریم نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔تفصیل کے مطابق نیک نام کریم نے اپنی نئی سیاسی وابستگی کے حوالے سے الیکشن کمشنر کو تصدیق نامہ جمع کرا دیا، جسے الیکشن کمشنر نے وصول کر لیا ۔دریں اثنا، الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے استحکام پاکستان پارٹی(آئی پی پی) کو مخصوص نشستوں کیلئے اہل قرار دے دیا ہے۔الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے دائر کردہ درخواست مسترد کرتے ہوئے آئی پی پی کو مخصوص نشستوں سے محروم رکھنے کی استدعا قبول نہیں کی۔ پیپلز پارٹی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی کو مخصوص نشستیں نہ دی جائیں، تاہم الیکشن کمیشن نے درخواست مسترد کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی