i پاکستان

وہاڑی میں شادی کے 5 سال بعد ایک ساتھ تین بچوں کی پیدائش،اہلخانہ خوشی سے نہالتازترین

April 22, 2026

وہاڑی میں ایک جوڑے کے ہاں شادی کے پانچ سال بعد ایک ساتھ تین بچوں کی پیدائش ہوئی ہے،اہلخانہ خوشی سے نہال ہوگئے ۔تفصیل کے مطابق وہاڑی گاوں کے رہائشی محمد طارق اور ان کی اہلیہ اقرا بی بی کے گھر شادی کے پانچ سال بعد بیک وقت دو بیٹے اور ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی۔بچوں کے والد محمد طارق کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی نے طویل انتظار کے بعد انہیں ایک ساتھ تین خوشیاں عطا کی ہیں۔ نجی اسپتال کے ڈاکٹر کے مطابق تینوں بچے اور والدہ مکمل طور پر صحت مند ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی