i پاکستان

وہاڑی، ساتھیوں کی فائرنگ سے 2 زیر حراست ملزمان ہلاکتازترین

April 05, 2024

چک نمبر 22 ڈبلیو کے قریب پولیس مقابلہ ہوا جس میں دو زیر حراست ملزمان ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زیر حراست ملزمان کو آلہ قتل کی برآمدگی کے بعد واپس لایا جا رہا تھا، راستے میں ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے جب کہ ملزمان کی فائرنگ سے زیرحراست ملزمان ہلاک ہوگئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی