i پاکستان

والدین کی طلاق، امریکی شہریت رکھنے والے بچے کو باپ کے ساتھ امریکا بھیجنے کا حکمتازترین

February 02, 2024

سندھ ہائیکورٹ نے جوڑے کے درمیان طلاق کے بعد امریکی شہریت رکھنے والے بیٹے کو واپس والد کے ساتھ امریکا بھیجنے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں امریکی شہریت رکھنے والے بچے کی کسٹڈی والد کو دینیکے کیس کی سماعت ہوئی۔ بچے کے والد نے درخواست میں کہا کہ بچے کی ماں طلاق کے بعد بچیکو امریکا سے پاکستان لے آئی تھی۔ سندھ ہائیکورٹ نے بچے کی حوالگی کے لیے والد فراز شیخ کی درخواست پر سماعت کی جس میں عدالت نے 5 سالہ روحان شیخ کی کسٹڈی والد کو دینے کا حکم دیا۔ عدالت نے کہا کہ متعلقہ ادارے بچے کو والد کے ساتھ واپس امریکا بھیجنے میں مدد کریں ۔ عدالت نے پاکستانی نژاد امریکی شہری فراز شیخ کی درخواست نمٹادی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی