پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں غیرت کے نام پر باپ اور بھائی کے ہاتھوں لڑکی کے قتل کے معاملے میں پولیس نے مقتولہ کے دوسرے بھائی شہباز اور اس کی بیوی سمیرا کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ شہباز اور سمیرا کو عدالت میں ریمانڈ کے لیے پیش کیا جائے گا۔ ترجمان پولیس کا مزید کہنا تھا کہ شہباز اور سمیرا کے ڈی این اے کے نمونے حاصل کر لیے گئے، ویڈیو بنانے والے بھائی شہباز اور اسکی بیوی سمیرا کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی