i پاکستان

ٹوبہ ٹیک سنگھ،بھائی نے خاندان کے سامنے بہن کو سانس گھونٹ کر مار ڈالا، دلخراش ویڈیو وائرلتازترین

March 28, 2024

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں قتل کی لرزہ خیزواردات میں بھائی نے باپ اور خاندان کے دیگر افراد کے سامنے سانس گھونٹ پر بہن کو قتل کردیا، واردات کی دلخراش ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ملزم نے تین منٹ تک بہن کے منہ پر تکیہ رکھا۔ کمرے میں باپ اور گھر کے دیگر افراد بھی موجود تھے، باپ نے ملزم کو واردات کے بعد پانی بھی پیش کیا۔پولیس کے مطابق واقعہ 17اور 18مارچ کی درمیانی شب ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گائوں 277ج ب میں پیش آیا، ملزمان نے خاموشی سے مقتولہ ماریہ کی رات کو تدفین بھی کردی۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔اندراج مقدمہ کے بعد مقتولہ کی قبرکشائی کی گئی،فرانزک کے لیے سیمپلز لے لیے گئے۔ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار نے بتایا کہ قتل کا واقعہ دوسرے بھائی نے رپورٹ کیا، یہ شخص بھی موقع واردات پر موجود تھا۔اطلاعات کے مطابق قتل کی اطلاع دینے والے بھائی نے اپنے والد اور دوسرے بھائی پر ماریہ سے جنسی زیادتی کا الزام بھی عائد کیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے ہاتھوں بہن کو مبینہ طور پر سانس گھوٹ کر مارے جانے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔مریم نواز نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی