i پاکستان

وفاقی آئینی عدالت میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا کیس 16جون کو سماعت کیلئے مقررتازترین

June 12, 2026

وفاقی آئینی عدالت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔وزیرِ اعظم اور کابینہ پر توہینِ عدالت کی کارروائی کے خلاف اپیل بھی سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 16 جون کو سماعت کرے گا۔وزیرِ اعظم اور کابینہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ وفاقی حکومت نے چیلنج کر رکھا ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس میں حکم عدولی پر توہینِ عدالت کی کارروائی کا حکم دیا تھا۔وفاقی آئینی عدالت نے وزیرِ اعظم اور کابینہ کے خلاف توہینِ عدالت کا حکم معطل کر دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی