i پاکستان

وفاقی آئینی عدالت میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق کیس 30اپریل کو سماعت کیلئے مقررتازترین

April 24, 2026

وفاقی آئینی عدالت نے کراچی میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق کیس کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔عدالت میں اس کیس کے ساتھ صوبائی رہنما سعید غنی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر بھی سماعت ہوگی۔ذرائع کے مطابق یہ درخواست 2019 میں حکم عدولی کے الزام پر دائر کی گئی تھی، جسے اب دوبارہ سماعت کیلئے فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔یہ کیس جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 30 اپریل کو سنے گا، عدالت کی جانب سے متعلقہ فریقین کو نوٹسز بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔یاد رہے کہ کراچی میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق کیس طویل عرصے سے زیرِ بحث رہا ہے، جس میں مختلف سرکاری اداروں اور حکام کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی