وفاقی بجٹ پر پیپلز پارٹی کے خدشات دور کرنے کے لئے حکومت اور پیپلز پارٹی کے مذاکرات بے نتیجہ رہے۔ذرائع کے حوالے سے میڈیا رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کو گلہ ہے کہ بجٹ پر انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔بجٹ پر پیپلز پارٹی کے خدشات دور کرنے کے لئے وزارت خزانہ میں حکومتی ٹیم اور پیپلز پارٹی کے درمیان اجلاس ہوا جو بے نتیجہ ختم ہوگیا۔اجلاس میں کوئی آئینی ترمیم زیر بحث نہیں۔ این ایف سی میں تبدیلی پر بھی کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلز پارٹی کے خدشات دور نہ کیے جاسکے۔ پیپلز پارٹی اور حکومتی ٹیم کا اجلاس آج دو بارہ ہوگا۔اس سے قبل 5 جون کو ہونے والا بجٹ اجلاس موخر کردیا گیا تھا،نئی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا ۔پارلیمانی ذرائع کا کہنا تھا حکومت بجٹ سے پہلے اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان نے بھی کامران ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کو بجٹ منظوری سے مشروط کیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی