حکومت کا وفاقی اسپتالوں کو بجلی کے بھاری بلز سے بچانے کیلئے بڑا اقدام سامنے آیا ہے، پولی کلینک اسپتال کو سولر توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ ہوگیا۔ پولی کلینک اسپتال کی اپ گریڈیشن کیلئیچارارب روپے کا پی سی ون منظورہوگیا۔ اسپتال سے منسلک ایم سی ایچ آبپارہ،جی سیون ڈسپنسری اورہاسٹلز بھی سولر توانائی پرمنتقل ہوں گے۔ وزیراعظم کے کوآرڈینیٹرڈاکٹر مختاراحمد بھرتھ نے کہا کہ سرکاری اسپتال سولر پر شفٹ کرنیسیتوانائی کی بچت اور خزانے پربوجھ کم ہوگا،پولی کلینک میں کیتھ لیب بھی بنائیں گے،دل کے مریضوں کو سٹنٹگ کی سہولت میسرہوگی،بائیومیڈیکل کی پرانی مشینری تبدیل کرکے نئی مشینری خریدی جائے گی۔ ڈاکٹرمختار بھرتھ نے کہا کہ عوام کو صحت کی معیاری اورجدید سہولیات فراہمی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی