i پاکستان

وفاقی کابینہ کا اجلاس، پیٹرولیم لیوی کے تعین کا اختیار پیٹرولیم ڈویژن کو منتقل کرنے کی منظوریتازترین

June 26, 2025

وفاقی کابینہ کے اجلاس میںپیٹرولیم لیوی کے تعین کا اختیار پیٹرولیم ڈویژن کو منتقل کرنے کی منظوری دیدی گئی جبکہ ایران اسرائیل کشیدگی میں کمی پر اطمینان کا اظہار اور وزیراعظم و فیلڈ مارشل کے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے کردار کو سراہتے ہوئے متفقہ طور پر قرارداد منظور کرلی گئی ۔وزیرِاعظم کی زیرصدارت جمعرات کو وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں قومی سلامتی، علاقائی کشیدگی میں کمی، اور توانائی پالیسی سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں شرکا کو حالیہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے اعتماد میں لیا گیا۔ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں ایران اسرائیل کشیدگی میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، اور وزیراعظم و فیلڈ مارشل کے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے کردار کو سراہتے ہوئے متفقہ طور پر قرارداد منظور کی گئی۔وفاقی کابینہ نے وزارتِ توانائی کی جانب سے پیش کردہ ایجنڈا بھی منظور کرلیا۔ اجلاس میں پیٹرولیم لیوی کے تعین کا اختیار پیٹرولیم ڈویژن کو منتقل کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس کے دوران ملکی معاشی و توانائی امور سے متعلق بریفنگ دی گئی اور پالیسی فیصلوں پر مشاورت مکمل کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی