وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت نے خاتون ملازمہ کو زچگی کی چھٹیوں کے دوران نوکری سے نکالنے پر نجی ادارے پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت فوزیہ وقار کی جانب سے یہ فیصلہ دیا گیا ہے جس میں جرمانے کے سوا نجی ادارے کو جامع اصلاحی اقدامات کے نفاذ کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔نجی ادارے کو شکایت گزار خاتون کے خلاف کسی قسم کی انتقامی کارروائی نہ کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔فوسپاہ کے مطابق شکایت گزار ملازمہ اکائو نٹنگ کے شعبے میں کام کر رہی تھی، منظور شدہ زچگی کی چھٹی کے دوران ایک فون کال پر ملازمت ختم کر دی گئی، زچگی کی چھٹیوں کی مدت میں کسی خاتون کو ملازمت سے برخاست کرنا نقصان دہ سلوک ہے، یہ عمل قانون کے تحت صنفی تفریق اور نفسیاتی ہراسگی کے برابر ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی