i پاکستان

وفاقی وزیر علیم خان سے ایرانی سفیرکی ملاقات،سپریم لیڈرسمیت دیگر کی شہادت پر افسوس کا اظہارتازترین

March 27, 2026

وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان سے ایرانی سفیررضا امیری مقدم کی ملاقات ہوئی،انہوں نے سپریم لیڈر سمیت دیگر رہنمائوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان اور ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے خطے کی موجودہ صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں پاک ایران تعلقات کے فروغ پر بھی گفتگو ۔ عبدالعلیم خان نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت اور دیگر جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔۔ عبدالعلیم خان نیک ہا گزشتہ 26 دنوں میں ایران نے جرات اور حوصلے کی نئی مثال قائم کی،پاکستانی قوم ایرانی عوام کوخراج تحسین پیش کرتی ہے،ساری مسلم امہ کیدل ایران کیساتھ دھڑکتے ہیں،وزیرمواصلات نے مستقبل میں ایرانی قیادت کیلئے نیک خواہشات کا پیغام بھی بھجوایاایرانی سفیر نے وفاقی وزیرعبدالعلیم خان کے جانب سے تعزیتی پیغام بھیجنے کا حوالہ دیتے ہوئے شکریہ ادا کیا،کہا عظیم پاکستانی قیادت اور قوم کے شکرگزارہیں،پہلے کی طرح اس بار بھی فتح ایران کو ہی نصیب ہوگی،ملاقات میں پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی رابطوں کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی