i پاکستان

وفاقی وزیر داخلہ کی ہندو کمیونٹی کو ہولی کے تہوار کی مبارکبادتازترین

March 25, 2024

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری کو ہولی کی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہولی رنگوں کاتہوار ہے اور رنگ ہمیشہ پیار محبت والے ہی پائیدار ہوتے ہیں،ہولی کا تہوار دلوں کو جوڑنے کاایک شاندار موقع ہے،محبت اور ہم آہنگی پھیلائیں کیونکہ آج معاشرہ نفرتوں اور کدورتوں کا شکار ہے۔محسن نقوی نے کہا آپس کی تلخیوں کو پس پشت ڈال کر اس رنگا رنگ تہوار کی خوشیوں میں شامل ہونا چاہیے، ہولی کا تہوار بھائی چارے اور خیر سگالی کے جذبات کو فروغ دیتا ہے۔ انہوں نے کہا خوشیوں کے تہوار مل کر منانے سے محبت اور باہمی تعلقات کو فروغ ملتا ہے، ہندوبرادری سمیت تمام اقلیتیں پاکستان کے برابر کے شہری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی