i پاکستان

وفاقی وزیر داخلہ کی صوابی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمتتازترین

June 21, 2025

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے صوابی میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کیواقعہ کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے دو پولیس اہلکاروں جمال الدین اور زاہد کو خراج عقیدت پیش کیاہے۔ جاری بیان کے مطاقب وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ شہید پولیس اہلکاروں جمال الدین اور زاہد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں شہید محسن نقوی نے کہاکہ پولیس اہلکاروں نے شہادت کا اعلی مرتبہ پایا،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں،خیبرپختونخوا پولیس کی عظیم قربانیوں کوسلام پیش کرتے ہیں،شہید پولیس اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی