i پاکستان

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کو ئٹہ آمد، ضیا لانگو نے خیر مقدم کیاتازترین

May 07, 2024

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے، صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو نے خیر مقدم کیا۔ منگل کو وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کوئٹہ پہنچے ۔ائیر پورٹ پر بلوچستان کے صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر سی سی پی او کوئٹہ اور اعلی حکام بھی موجود تھے۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے ہمراہ تھے۔ واضح رہے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ملک بھر کے ایئرپورٹس پر سہولیات میں بہتری لانے کیلئے کوشاں ہیں اور وہ اس سلسلے میں لاہور ، سیالکوٹ ایئرپورٹس کے دورے کر چکے ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی