i پاکستان

وفاقی وزرا انتخابات پر اثرانداز،نگراں وزیراعظم کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایتتازترین

October 26, 2023

 وفاقی وزرا کے عام انتخابات پر اثر انداز ہونے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعظم کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کردی۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 5 رکنی بینچ نے وفاقی وزرا کے عام انتخابات پر اثر انداز ہونے سے متعلق کیس کی سماعت کی، جس میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پیش ہوئے اور بتایا کہ الیکشن کمیشن نے  نوٹس نہیں دیا۔ الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعظم کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت منگل تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی