i پاکستان

وفاقی وزرا کو سرکاری رہائش گاہ الاٹتازترین

March 18, 2024

وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس کی جانب سے وفاقی وزرا کو سرکاری رہائش گاہ الاٹ کردی گئی ہیں۔ 19 رکنی وفاقی کابینہ میں سے 10 وفاقی وزرا کو منسٹر انکلیو میں بنگلے الاٹ کیے گئے ہیں۔ سرکاری رہائش گاہ پانے والے وزرا میں اویس لغاری، قیصر شیخ ،مصدق ملک، محسن نقوی، امیر مقام اور جام کمال شامل ہیں۔ اس کے علاوہ چوہدری سالک حسین، اعظم نذیر تارڑ اور عطا تارڑ کو بھی سرکاری بنگلے الاٹ ہوگئے ہیں، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ کو بھی منسٹر انکلیو میں سرکاری بنگلہ الاٹ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ وزارت ہاسنگ اینڈ ورکس وفاقی وزرا اور مشیروں کو ریکوزیشن پر سرکاری بنگلوں کی الاٹمنٹ کرتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی