وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ون کانسٹی ٹیوشن سے میرا موقف بالکل آج بھی وہی ہے جو پہلے دن سے تھا، سی ڈی اے کا بھی موقف یہی ہے کہ یہ غیر قانونی طور پر بیچا گیا، اب کمیٹی بنا دی گئی ہے تو اس کے سامنے بھی ہم یہی موقف رکھیں گے، انشااللہ جیت قانون کی ہو گی۔صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ قانون سب کے لئے برابر ہے ایسا نہیں ہو سکتا کہ غریب کیلئے قانون الگ ہو اور امیر کے لئے قانون الگ، پاکستان کی تاریخ میں اتنا بڑا سکیم نہیں ہوا ہوگا جس میں ہر کوئی ملوث ہے، 21 سال وہ پیسے کھلاتا رہا اور یہ لوگ کھاتے رہے۔انہوں نے کہا کہ یہ تجویز دوں گا کہ ہمیں بلڈنگ کے پیچھے نہیں جانا چاہیے بلکہ ان لوگوں کے پیچھے بھی جانا چاہیے جنہوں نے اس ملک کو نقصان پہنچایا، میں صرف اتنا ہی کہوں گا کہ جو سی ڈی اے کا موقف ہے، میں اس کی بھرپور حمایت کروں گا اور مکمل سپورٹ کروں گا۔ کمیٹی بنا دی گئی ہے تو اس کے سامنے بھی ہم یہی موقف رکھیں گے، انشااللہ جیت قانون کی ہو گی
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی