نومنتخب وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ووٹ دینے اور نہ دینے والوں کی وزیر اعلی ہوں،وزیراعلی منتخب ہونے کے بعد پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ منصب ملنے پر سر جھکا کر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتی ہوں، قدرت کا نظام پہلے انسان کو مشکلات سے گزارتا ہے پھر عزت سے نوازتا ہے، میرے چیمبر کے دروازے حکومتی و اپوزیشن اراکین کیلئے کھلے رہیں گے،انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہمیں ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا گیا، اللہ نے مشکل سے نواز کر عزت سے نوازا، منصب کیلئے نامزد کرنے پر قائد نوازشریف صدر شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتی ہوں،لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ میں ووٹ دینے اور نہ دینے والوں کی وزیر اعلی ہوں، اسمبلی میں اپوزیشن اراکین کے نہ ہونے کا افسوس ہے، ہم سب جمہوری و سیاسی کارکن ہیں، ایوان جمہوریت کا پرچم سر بلند رکھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی