i پاکستان

ووٹ قوم کی امانت، الیکشن میں عوام کی طرف دیکھ رہے ہیں،مولانافضل الرحمانتازترین

February 02, 2024

جمعیت علمائے اسلام(ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ووٹ قوم کی امانت ہے، الیکشن میں ہم عوام کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ ٹانک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام(ف) کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 8 فروری کو عوام نے حق سچ کا ساتھ دینا ہے، ووٹ قوم کے مستقبل کا فیصلہ کرتا ہے،عوام کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو حق ہے کہ وہ اپنا نظریہ قوم کے سامنے رکھیں، ہر سیاسی جماعت کا اپنا اپنا نظریہ ہے، ہم نے ہمیشہ تحمل اور استقامت سے سیاست کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج ملک میں بدامنی کیوں ہے؟ کیوں کہا جارہا ہے کہ الیکشن مہم نہ چلائیں آپکی جان کو خطرہ ہے، پاکستان کی عمارت کو ہلایا گیا اب کہتے ہیں آپ ٹھیک نہیں کرسکتے، ملکی معیشت کو تباہ کردیا گیا، معیشت کو تباہ کرنیوالے اپنا احتساب خود کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی