الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیر کو اسلام آباد میں ورک فرام ہوم کے نوٹیفکیشن کے پیش نظر اہم فیصلہ جاری کر دیا۔ جاری اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن کے روبرو سماعت کے لیے مقرر تمام مقدمات کو ڈی لسٹ کر دیا گیا ۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ان مقدمات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا اور متعلقہ فریقین کو بروقت آگاہ کیا جائے گا۔یہ فیصلہ وفاقی دارالحکومت میں سرکاری دفاتر کیلئے جاری ورک فرام ہوم ہدایات کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقع تمام سرکاری دفاتر کے لئے بھی پیر کو ورک فرام ہوم کا اعلان کیا تھا ۔کابینہ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ریڈ زون میں قائم تمام وزارتیں، ڈویژنز اور دیگر وفاقی ادارے گھر سے کام کریں گے، تاہم افسران اور عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اسٹیشن پر موجود رہیں اور ضرورت پڑنے پر مختصر نوٹس پر دفتر پہنچنے کے لیے تیار رہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی