i پاکستان

ورلڈ بینک وفد کی فراہمی ونکاسی آب نظام کی بہتری کیلیے تعاون کی یقین دہانیتازترین

September 05, 2023

ورلڈ بینک کے وفد نے فراہمی ونکاسی آب نظام کی بہتری کیلیے تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔ ورلڈ بینک کے وفد نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے مرکزی دفتر میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد سے ملاقات کرکے شہر میں فراہمی و نکاسی آب کے نظام کی مزید بہتری کے لیے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ورلڈ بینک کے وفد نے سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمدکی جانب سے فراہمی و نکاسی آب کی بہتری کے لیے کی گئی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شہر میں فراہمی و نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی