i پاکستان

وزارت فوڈ سیکیورٹی کا خیبرپختونخوا کو گندم کی فراہمی کا فیصلہتازترین

June 11, 2026

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزارت فوڈسیکیورٹی نے خیبرپختونخوا کو گندم کی فراہمی کا فیصلہ کرلیا۔وزیر اعظم کی جانب سے وزارت فوڈ سیکیورٹی کو پاسکو کے ذریعے خیبرپختونخوا کو گندم سپلائی کے احکامات جاری کردئیے گئے۔وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے اس اقدام کا مقصد خیبرپختونخوا کے عوام کو مہنگائی کے اثرات سے تحفظ دینا۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاسکو کے ذریعے فوری اور مثر گندم سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی گئی۔ وزیراعظم کااقدام غذائی تحفظ اور عوامی ریلیف کیلئے عملی قدم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی