i پاکستان

وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جبری لاپتہ افرادسے متعلق کیسز اورتین رکنی کمیٹی کی تشکیل کی منظوریتازترین

November 14, 2023

وزارت قانون وانصاف نے جبری لاپتہ افرادسے متعلق کیسز اورتین رکنی کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دے دی۔منگل کے روز وزارت قانون وانصاف کی جانب سے جبری لاپتہ افراد سے متعلق کیسز اور تین رکنی وزراء کی کمیٹی کی منظوری دے دی گئی،وفاقی کابینہ نے وزیرداخلہ کی سربراہی میں 3رکنی کمیٹی کی منظوری دی،وزارت قانون و انصاف نے3رکنی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا،نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیرداخلہ چیئرمین، وزیرقانون اور وزیردفاع کمیٹی کے ممبر ہوں گے،تین رکنی کمیٹی کی منظوری وفاقی کابینہ نے نومبر کو دی،کمیٹی جبری گمشدگیوں کے مقدمات کا جائزہ لے گی،کمیٹی انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی معاونت لے سکتی ہے،وزارت قانون کے حکام نے نوٹیفیکیشن اسلام آبادہائیکورٹ میں پیش کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی