i پاکستان

وزارت خارجہ نے دنیا بھر میں پاکستانی سفرا کی کانفرنس طلب کرلیتازترین

December 28, 2023

وزارت خارجہ نے دنیا بھر میں پاکستانی سفرا کی کانفرنس طلب کرلی۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق تمام سفرا سے پاکستان کی خارجہ پالیسی سے متعلق مستقل کے لائحہ عمل پر مشاورت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق کانفرنس میں سال 2023 کے دوران دیئے گئے اہداف اور ان پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا جائے گا، وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور سیکرٹری خارجہ وزرائے خارجہ کانفرنس کی سربراہی کریں گے۔ وزرائے خارجہ کانفرنس 29 سے 31 دسمبر تک جاری رہے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی