i پاکستان

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی عیدالاضحی پرسکیورٹی پلان ترتیب دینے کی ہدایتتازترین

May 31, 2025

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے عیدالاضحی پر خصوصی انتظامات سے متعلق ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔وزیراعلی خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو سکیورٹی پلان ترتیب دینے کی ہدایت کی ہے، ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز اور انتظامی افسران متعلقہ اسٹیشن پر موجود رہیں۔ہدایت نامے میں کہا گیا کہ منڈیوں میں جانوروں سے پھیلنے والی بیماریوں کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں، ٹرانسپورٹ کے مقررہ کرایوں سے زیادہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ہدایت نامے میں کہا کہ عید خریداری کے لیے خواتین کے رش والے بازاروں میں خواتین پولیس اہلکار تعینات کی جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی