i پاکستان

وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف شاندار جیت پر مبارکبادتازترین

October 11, 2023

نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف شاندار جیت پر پاکستانی ٹیم اورقوم کو مبارکباد دی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کرکے تاریخ رقم کی۔ قومی کھلاڑیوں نے سری لنکا کو آوٹ کلاس کرکے قوم کے دل جیت لئے۔ پاکستانی بلے بازوں نے بڑے ہدف کو حاصل کرکے جیت اپنے نام کی۔ میرا یقین ہے کہ ٹیم ورک کا رزلٹ ہمیشہ مثبت آتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی