i پاکستان

وزیر اعلی مریم نواز کا شدید گرمی میں عوام کیلئے ٹھنڈے پانی کا اہتمام کرنے کا حکمتازترین

June 11, 2026

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے گرمی کی شدید لہر کے پیش نظر عوام کیلئے ٹھنڈے پانی کا اہتمام کرنے کا حکم دے دیا۔اپنے بیان میں وزیراعلی مریم نوازشریف نے انتظامیہ کو ہر شہر کے چوک چوراہوں میں سائے/ شیڈ کا اہتمام کرنے کی ہدایت بھی کر دی، ہر ویگن سٹینڈ، بس ٹرمینلز اور ریلوے سٹیشن پر مسافروں کیلئے ٹھنڈا پانی، پنکھے اور کولر نصب کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔انہوں نے سخت گرمی کے پیش نظر دفاتر میں آنے والے عوام کو ٹھنڈا پانی پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔مریم نواز نے عوام سے اپیل کی کہ بہت زیادہ گرمی اور لو کے پیش نظر بلا ضرورت گھر سے نکلنے سے پرہیز کریں، خواتین، بزرگوں اور بچوں کا سخت گرمی کے موسم میں خصوصی خیال رکھا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ سکول سمر کیمپ میں طلبہ اور اساتذہ کے لئے ٹھنڈا پانی، پنکھے اور ایئر کولر ضرور نصب کئے جائیں۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے ٹریفک پولیس کو چلچلاتی دھوپ میں موٹر سائیکل سواروں کو بلاضرورت کھڑا نہ کرنے کی ہدایت کی، بائیک پر فیملی یا بچے سوار ہونے کی صورت میں دھوپ میں روکنے سے گریز کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ گرم ترین موسم کی شدت اور حدت کا مقابلہ کرنے کیلئے بچا اور احتیاط ہی مناسب تدابیر ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی