i پاکستان

وزیر اعلی پنجاب سے صدر ن لیگ آزاد کشمیر کی ملاقات، پارٹی امور پر مشاورتتازترین

April 04, 2024

وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے ملاقات کی۔صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر نے مریم نواز کو وزیراعلی پنجاب کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کے پارٹی امور پر مشاورت ہوئی، مریم نواز نے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت پنجاب میں پائیدار ترقی کے لئے اختراعی منصوبے لارہی ہے، پنجاب بھر میں 600سڑکوں کی تعمیر ومرمت، 5 ایکسپریس ویز اور 3موٹر ویز بنائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی